وزیراعظم ،صدر اور نائب صدر کا  گروگووند سنگھ کو خراج عقیدت

0

نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ كووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی  نے سکھوں کے دسویں گرو گووند سنگھ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش  کیا، اور ملک کے باشندوں کو پرکاش پرو کی  مبارکباد پیش کی۔
صدر جمہوریہ نے کہا’’ گرو گووند سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر میری خراج عقیدت۔ ان کی  زندگی لوگوں کی خدمت، سچائی، انصاف اور ہمدردی کی  اقدار کے  لئے وقف رہی۔ گرو گووند سنگھ کی زندگی اور تعلیمات ہمیں آج بھی ترغیب دیتی ہیں۔‘‘
نائب صدر نائیڈو نے کہا ’’آج گرو گووند سنگھ جی کے  یوم پیدائش  کے مبارک موقع پر میں انہیں نمن  کرتا ہوں ،اور ملک کے باشندوں کو دلی نیک خواہشات دیتا ہوں۔ گرو گووند سنگھ جی کی زندگی، پیغام اور ان کی اقدار ہماری قومی، سماجی اور ذاتی زندگی میں آج بھی مثالی ہیں۔ ان کی تعلیمات ہماری قومی زندگی کی رہنمائی کریں اور ہمیں ترغیب دے کہ ہم انسانیت کے کام آ سکیں‘‘۔
وزیرعظم نریندرمودی نے ٹویٹ کیاکہ ’’ہم  گرو گووند سنگھ جی کو ان کےپرکاش پروپر نمن کرتے ہیں‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS