اداکارہ گوہر خان کا یو پی حکومت پر طنزیہ ٹویٹ 

0

مغربی اتر پردیش کے علاقے بلند شہر میں شہریت قانون پر احتجاج میں ہوئے تشدد کے بعد ، مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے اس نقصان کی تلافی کے لئے6 لاکھ روپے سے زیادہ کا چیک ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا تھا۔ 
جس پر بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے اپنا رد عملظاہر کیا ہے۔ 
گوہر خان نے مسلم برادری کے اس اقدام کے بعد اپنے ٹویٹ کے ذریعہ یوپی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔گوہر خان نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا،تشدد میں جو افراد ہلاک ہوئے ہیں یہ ان لوگوں کی بھرپائی کیسے کریں گے۔جن لوکوں کے گھر برباد ہو گئے ہیں ،جن کے گھروں سے زیورات چرا لیے گئے ہیں،جہان نابالغوں پر ظلم و ستم ہوا ہے ۔
گوہر خان کا یہ ٹویٹ خوب وائرل ہورہا ہے اور اس پر لوگ اپنی رائے پیش کر رہے ہیں۔ اداکارہ گوہر خان کو اکثر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عصری امور پر اپنا رد عمل ظاہر کرتی رہتی ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS