اتر پردیش:میرٹھ ایس پی کی وائرل ویڈیو پر مختار عباس نقوی کا بیان

0

نئی دہلی: میرٹھ کے ایس پی سٹی کے وائرل ویڈیو نے ہنگامہ کیا ہوا ہے ۔ اس ویڈیو میں وہ اقلیتی برادری کو دھمکیاں دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ وہ انہیں پاکستان جانے کا مشورہ بھی دے رہے ہیں۔ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی ، اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران نے یوپی پولیس اور مرکزی اور ریاستی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے حکمران جماعت بی جے پی پر الزام لگایا ،اور کہا بی جے پی نے اداروں میں فرقہ واریت کا زہر گھول دیا ہے۔ عہدیداروں کو اب آئین کے حلف کا کوئی احترام نہیں ہے۔ اس معاملے پر مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ پولیس افسر کے خلاف فوری کارروائی کی جانی چاہئے۔
مختار عباس نقوی نے کہا ،اگر ایس پی کا ویڈیو میں دکھا گیا بیان سچ ہے ،تو یہ قابل مذمت ہے ۔پولیس کے ذریعہ ہو یا ہجوم کے ذریعہ کسی بھی طرح سے تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ یہ کسی جمہوری ملک کا حصہ نہیں ہو سکتا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS