دریا گنج تشدد معاملہ: پولیس کو نوٹس جاری، اگلی سماعت 28 دسمبر کو

0

دہلی:شہریت قانون کے خلاف دریا گنج تشدد معاملے میں آج تیس ہزاری کورٹ میں سماعت ہوئی ہے۔ کورٹ نے 6 افراد  کی دائر ضمانت عرضی پر پولیس کو نوٹس جاری کیا۔  اس کیس میں اگلی سماعت 28 دسمبر کو ہوگی۔
 
 واضح رہے کہ 20 دسمبر کو شہریت قانون کے خلاف احتجاج کر رہے ان افراد کو دریا گنج سے گرفتار کیا گیا تھا۔ زیر حراست 15 افراد نے کورٹ میں ضمانت کی عرضی دائر کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS