تشدد مہذب معاشرے کےلئے ٹھیک نہیں ہے:مایاوتی

0

لکھنؤ:بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے کہا کہ احتجاجی مظاہرہ یا دھرنے میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
مایاوتی نے کہا کہ اترپردیش کے دارالحکومت اور سنبھل  میں مظاہرے کے دوران ہوا تشدد مہذب معاشرے کےلئے ٹھیک نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی املاک  کو تباہ کرنے کا حق کسی کو نہیں ہے۔
مایاوتی نے کہ  ہم نے ہمیشہ  شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کی ہے۔ ہم شروع سے ہی اس کی مخالفت  کرتے رہے ہیں لیکن دیگر پارٹیوں کی طرف ہم عوامی املاک اور امن و سکون
کو برباد کرنے میں یقین نہیں رکھتے۔
محترمہ مایاوتی  نے کہا’’میں اپنی پارٹی کے لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ اس وقت ملک میں ایمرجنسی جیسے حالات کے دوران سڑکوں پر نہ اتریں ،اس کی جگہ احتجاج کرنے کے
دوسرے طریقے اختیار کریں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS