ایسے خواب دیکھیں جہاں کانٹے کم اور گلاب کی گنجائش زیادہ ہو: وسیم بریلوی

0

نئی دہلی: اردو کے معروف شاعر وسیم بریلوی نے بھی اپنی رائے رکھی ہے۔ وسیم بریلوی نے کہاکہ ’’آج کل میڈیا ہندو مسلم کر رہا ہے جب کہ یہ اصل مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ہندوستان کے بچوں کے لیے ایسے خواب دیکھنا ہے جہاں کانٹے کم ہوں اور گلاب کی گنجائش زیادہ ہو۔ جہاں ہم بچوں کے لیے ایسا راستہ تیار کر سکیں کہ اگلی نسل چین و سکون سے رہ سکے۔ ہندوستان صدیوں سے ہے اور یہ دو دنوں کا نہیں ہے۔ یہ ہے تو سب کے لیے ہے۔ یہ ہماری ضد ہے۔ انہوں نے جہاں شہریت قانون پر کچھ بولنے سے گریز کیا تو وہیں یونیورسٹیوں میں اپنے شعر پر لگائے جانے والے نعرے پر بات کی۔ واضح رہے کہ ان کے شعر کا مصرعہ ’’اصولوں پر جہاں آنچ آئے ٹکرانا ضروری ہے، جو زندہ ہے تو پھر زندہ نظر آنا ضروری ہے‘‘۔ کے نعرے احتجاجی مظاہروں میں خوب لگائے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS