شمال مشرقی دہلی میں سخت حفاظتی انتظامات

0

نئی دہلی: شہریت قانون کے خلاف دہلی میں آج بھی زبردست احتجاجی مظاہرے کے آثار نظر آرہے ہیں۔ جس کے مد نظر نارتھ ایسٹ دہلی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، محکمہ پولیس پورے طور پر متحرک نظر آرہا ہے۔ جوائنٹ سی پی آلوک کمار نے کہا، ’’شمال مشرق ضلع میں سی آر پی ایف اور آر ایف کی 10 کمپنیوں سمیت کافی فورس تعینات کی گئی ہے، ہم نے کسی بھی طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مقامی لوگوں اور افسران کے ساتھ کئی دور کی میٹینگیں منعقد کی ہیں‘‘۔ واضح رہے کہ آج جمعہ بعد ملک کے مختلف علاقوں میں بڑے مظاہرے ہوسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS