حکومت آواز کو دبانے کے بجائے ہماری آواز سنے: شبانہ اعظمی

0

بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف مظاہروں کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ میں اس وقت ہندوستان میں نہیں ہوں، اس کا مجھے افسوس ہے کہ میں ان کے ساتھ شامل نہیں ہوں۔ لیکن میں پوری طرح سے مظاہرین کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ ہماری آواز کو دبانے کے بجائے حکومت ہماری آواز کو سنے گی۔  میں اپیل کرتی ہوں کہ کسی قسم کا تشدد نہ ہو۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS