نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے جمعرات کو ٹوئٹ کر کےکہا’’گوا لبریشن ڈے کے موقع پر، ہم گوا کو نوآبادیاتی قوتوں سے نجات دلانے والے تمام شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہم ہندوستانی مسلح افواج کی کوششوں کو سلام کرتے ہیں۔میری جانب سے اس خوبصورت ریاست کے روشن اور خوش آئند مستقبل کے لیے لوگوں کو نیک خواہشات‘‘۔ ہر سال 19 دسمبر کو’گوا لبریشن ڈے‘منایا جاتا ہے۔ آزادی کے 14 سال بعد 19 دسمبر 1961 کو ہندوستانی فوج نے’آپریشن وجے مہم‘ شروع کرکے گوا، دمن اور دیو کو پرتگالیوں کی حکمرانی سے آزاد کرایا تھا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS