بالی ووڈ اداکارہ نے وزیر اعظم مودی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا، اصلی 'ٹکڑے ٹکڑے' گینگ آپ کا ہے۔
شہریت قانون کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کو پورے ملک سے حمایت مل رہی ہے۔ اور ملک میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ان مظاہروں کے مدنظر ملک میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے ایک ٹویٹ کیا تھا، ان کے اس ٹویٹ پر بالی ووڈ اداکارہ رینوکا شاہانے نے ری ٹویٹ کیا اور کہا ’جناب ، پھر آپ سب کو اپنے آئی ٹی ٹویٹر ہینڈل سیل سے دور رہنے کو کہیں۔ وہ سب سے زیادہ افواہوں اور جھوٹ کو پھیلا رہا ہے اور مکمل طور پر امن اور اتحاد کے خلاف ہے۔ اصل 'ٹکڑے ٹکڑے' گینگ آپ کا آئی ٹی سیل ہے، براہ کرم انہیں نفرت پھیلانے سے روکیں‘‘۔
لوگ رینوکا شاہانے کے اس ٹویٹ پر خوب ری ٹویٹ کر رہے ہیں اور اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔اس طرح اب کئی اور بالی ووڈ اسٹارز بھی براہ راست وزیر اعظم کے ٹویٹ پر ردعمل دے رہے ہیں اور اپنی رائے پیش کررہے ہیں۔
اصلی ‘ٹکڑے ٹکڑے’ گینگ آپ کا ہے:رینوکا شاہانے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS