اتر پردیش:بریانی بیچنے پر دلت شخص ہجومی تشدد کا شکار

0

ملک بھر میں آئے دن ہجومی تشدد کے واقعات بڑھتے نظر آرہے ہیں۔ ذات کی وجہ سے یا پھر کسی دوسری وجہ سے ماب لنچنگ کی جارہی ہے۔
اتر پردیش کے گریٹرنوئیڈا میں ایک 43 سالہ دلت شخص کو بریانی بیچنے پر بے رہمی سے ہجومی تشدد کا شکار بنایا گیا ہے۔ 
اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر منظر عام پر آرہا ہے۔
یہ واقعہ اتر پردیش کے ربوپورہ میں پیش آیا ہے۔
 ویڈیو میں اس کی ذات کو لیکر بدسلوکی اور بدزبانی بھی کی گئی ہے۔
 اگرچہ یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا ہے، لیکن ویڈیو آج ہی منظر عام پر آئی ہے۔
سینئر پولیس افسر رن وجے نے کہا کہ ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے گیا ہے تلاش جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS