نئی دہلی (یو این آئی): حال ہی میں کانگریس سے استعفیٰ دینے کے بعد آسام کے بارپیٹا سے لوک سبھا کے رکن عبدالخالق نے بدھ کو کانگریس قیادت سے ملاقات کے بعد اپنا استعفیٰ واپس لے لیا۔
عبدالخالق نے پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں استعفیٰ واپس لینے کا خط سونپا۔
اس سے پہلے آج یہاں انہوں نے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی اور دیگر قائدین سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس قیادت نے ان کے تمام اختلافات کو دور کر لیا ہے اور اختلافات دور کرنے کے بعد وہ اپنا استعفیٰ واپس لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پپو یادو کی جن آدھار پارٹی کانگریس میں شامل ہوئے
واضح رہے کہ مسٹر عبدالخالق نے کچھ دن پہلے کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی نے اپنا نظریہ تبدیل کر لیا ہے اور ان کے جائز مطالبات کو نہیں سنا جا رہا ہے۔