پپو یادو کی جن آدھار پارٹی کانگریس میں شامل ہوئے

0
پپو یادو کی جن آدھار پارٹی کانگریس میں شامل ہوئے
پپو یادو کی جن آدھار پارٹی کانگریس میں شامل ہوئے

نئی دہلی(یو این آئی): بہار کے معروف لیڈر پپو یادو کی قیادت والی جن آدھار پارٹی بدھ کو کانگریس میں ضم ہو گئی۔ پپو یادو پانچ بار لوک سبھا کے رکن رہ چکے ہیں۔ کانگریس کے بہار امور کے انچارج موہن پرکاش، پارٹی کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا، بہار اسمبلی میں کانگریس لیڈر شکیل احمد نے آج یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران پپو یادو اور ان کے بیٹے سارتھک یادو کو کانگریس کے علامت والے پٹے میں ملبوس کرکے پارٹی کی رکنیت دلائی۔ اس کے ساتھ ہی پیو یادو کے ساتھ ان کے کئی حامی کانگریس میں شامل ہو گئے۔

موہن پرکاش نے مسٹر یادو کا اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شامل ہونے پر خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کی آمد سے کانگریس مضبوط ہوگی اور بہار میں انڈیا اتحاد بھی مضبوط ہوگا۔ یادو نے کہا کہ جن آدھار پارٹی خدمت، جدوجہد اور انصاف میں یقین رکھتی ہے۔ وہ پانچ بار لوک سبھا کے رکن اور ایک بار قانون ساز اسمبلی کے رکن رہے، لیکن ان کا نظریہ مکمل طور پر کانگریس کا تھا۔ اس نظریے سے انہیں ہمیشہ توانائی ملتی رہی ہے۔

کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے کو مضبوط لیڈر بتاتے ہوئے پپو یادو نے کہا کہ وہ مودی حکومت کے خلاف سب سے مضبوط آواز ہیں۔

انہوں نے کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کو سب سے طاقتور لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے وہ ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک 4000 کلومیٹر پیدل چل کر آئے ہیں وہ حیرت انگیز صلاحیت ہے جو کسی اور میں نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: الیکٹورل بانڈز معاملے پر سپریم کورٹ نے ایس بی آئی کو پھر لگائی پھٹکار

انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا کا اپنا کرشمہ ہے اور ان کی شخصیت سب کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS