الیکشن کمیشن نے چھ ریاستوں کے ہوم سیکرٹریز کو تبدیل کرنے کا حکم دیا

0

نئی دہلی،(یو این آئی): الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات سے قبل انتخابی مشینری کی غیر جانبداری کو یقینی بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم میں چھ ریاستوں کے ہوم سکریٹریوں کو تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیشن نے پیر کو مغربی بنگال کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس راجیو کمار کو انتخابی کام سے دور رکھنے کا بھی حکم دیا اور ریاستی حکومت سے کہا کہ وہ ان کی جگہ پر تعینات کرنے کے لیے تین پولیس افسران کے ناموں کا ایک پینل بھیجے۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیشن نے براہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر اقبال سنگھ چاہل کو انتخابی کام سے الگ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیشن نے اتر پردیش، بہار، گجرات، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور جھارکھنڈ کی حکومتوں کو اپنے موجودہ ہوم سکریٹریز کو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ ان کی جگہ دیگر افسران کو کمیشن کی نگرانی میں تعینات کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ کمیشن نے میزورم اور ہماچل پردیش کی حکومتوں کو اپنے عمومی انتظامی محکموں کے سکریٹریوں کو تبدیل کرنے کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

مزید پڑھیں: بہار میں این ڈی اے کے درمیان ہوئی سیٹوں کی تقیسم، جانیں کس کو ملی کون سی سیٹ

کمیشن نے مغربی بنگال حکومت کو حکم دیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس راجیو کمار کو ان کے موجودہ چارج سے ہٹا کر انہیں غیر انتخابی کام پر تعینات کیا جائے۔ کمیشن نے ریاستی حکومت سے کہا ہے کہ وہ تین پولیس افسران کے ناموں کی فہرست بھیجے تاکہ ان کی جگہ پر تعینات کیے جانے والے افسر کا انتخاب کیا جا سکے۔ ریاستی حکومت کو اس سلسلے میں کارروائی مکمل کرنے کے لیے آج شام 5 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS