ٹی ایم سی کی رکن نے راجیہ سبھا میں ایچ پی سی ایل ملازمین کا اٹھایا مسئلہ

0

نئی دہلی: ترنمول کانگریس کی ڈولا سین نے بروز منگل کو راجیہ سبھا میں وقفہ کے دوران ایچ پی سی ایل ملازمین کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کمپنی کے ملازمین کو دسمبر 2016 سے تنخواہ وغیرہ نہیں ملی ہے۔ جس کی وجہ سے کئی ملازمین خودکشی کرچکے ہیں،اور بچوں کو اعلی تعلیم سے محروم کرنا پڑا ہے۔
ڈولا سین نے کہا کہ دیوالیہ ہوچکی اس کمپنی کو نیشنل کمپنی لاء اپیلٹ ٹریبونل (این سی ایل اے ٹی) کے ذریعہ سے نمٹانے کا عمل شروع کرنے کا حکم پہلے ہی دے دیا گیا تھا۔ اس کے بعد این سی ایل اے ٹی نے مرکزی حکومت کو ملازمین کو بقایا وغیرہ پہلے ادا کرنے کو کہا، لیکن حکومت اس پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کمپنی کے آسام میں دو پلانٹ ہیں لیکن دونوں میں پروڈکشن بند ہے۔اس کے پیش نظر اس کو تجویز کے ذریعہ سے نمٹانے کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ سرکاری کمپنی ہندوستانی پیپر کارپوریشن لیمیٹیڈ (ایچ پی سی ایل) کے ملازمین کو گزشتہ 35مہینوں سے تنخواہ وغیرہ نہیں ملی جبکہ نیشنل کمپنی لاء اپیلٹ ٹریبونل (این سی ایل اے ٹی) نے کئی مہینے پہلے مرکزی حکومت کو کمپنی کا بقایا اداکرنے کا حکم دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS