آندھرا پردیش میں راشن کارڈ پر حضرت عیسیٰ کی تصویر پر تنازعہ

    0

    آندھرا پردیش میں نیا ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔ یہاں راشن کارڈ پر حضرت عیسیٰ مسیح کی تصویر چھپنے کی وجہ سے نیا تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ راشن کارڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا کے استعمال کرنے والوں نے دعوی کیا کہ اس راشن کارڈ کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے تاہم حکومت آندھرا پردیش نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا اور کہا کہ تیلگودیشم پارٹی کے رکن کے رشتہ دار نے یہ حرکت کی ہے تاکہ اس پروپگنڈہ کی تشہیر کی جا سکے۔ اپنے سرکاری بیان میں ریاستی حکومت نے کہا کہ ”راشن ڈیلر کے شوہر جو ودلامورو گاؤں کے تیلگودیشم رکن ہیں ، انہوں نے راشن کارڈ پر عیسیٰ مسیح کی تصویر شائع کی اوروہ جان بوجھ کر اس کا پروپگنڈہ کررہے ہیں۔ یہ راشن کارڈ ڈیلر کے شوہر تیلگودیشم کے بڑے مداح ہیں اور انہوں نے مذہب تبدیل نہیں کیا ہے۔“ حکومت نے کہا کہ ”پہلے بھی 2016 میں اسی شخص نے راشن کارڈس پر سائی بابا کی تصویر شائع کی تھی، اسی شخص نے 2017 میں بالاجی اور 2019 میں عیسیٰ مسیح کی تصویر اس نے راشن کارڈ پر شائع کی“۔ محکمہ سول سپلائز کے عہدیدار اس مسئلہ پر کارروائی کریں گے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS