لبنان كے شہر بیروت میں سڑکوں پر گاڑیوں کی جگہ چل رہی ہیں کشتیاں

    0

    لبنان میں طوفانی بارشوں کے  وجه سے دارالحکومت بیروت اور کئی دوسرے شہر پانی میں ایسے ڈوبے ہوئے ہیں کہ گاڑیوں کی جگہ سڑکوں پر کشتیاں چل رہی ہیں ۔
    لبنان کے دارالحکومت سےملنےوالی اطلاعات اور ذرائع كے مطابق بیروت میں سیلاب کے حالات بنے ہوئے ہیں اور نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ حکومت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پانی کی نکاسی کے لیے فوری اقدامات کریں تاکہ پانی کی وجہ سے بند سڑکوں کو کھولا جاسکے۔

    وہاں كے باشندون کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کی لاپرواہی اور پانی کی نکاسی کے مسئلے کے بنیادی حل تلاش کرنے میں ناکام رہنے کی وجہ سے اکثر بارشوں میں علاقے سیلاب کا منظر میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ دارالحکومت بیروت کے علاوہ ملک کے شمالی اور جنوبی علاقوں کا حال بھی ایک ہی جیسا ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS