مشرقی برکینا فاسو کی مسجد پر حملے میں 14 نمازی شہید

0

واگا دوگو(یو این آئی): مشرقی برکینا فاسو میں مسجد پر ہونے والے حملے میں 14نمازی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیڈریشن آف اسلامک ایسوسی ایشن آف برکینا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ برکینا فاسو کے مشرقی علاقے کے نتیابوانی میں واقع مسجد پر حملے میں اتوار کے روز کم از کم 14نمازی جام شہادت نوش کرگئے۔

رپورٹ کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح 5 بجے مسلح حملہ آوروں نے نتیابوانی میں واقع مسجد پر حملہ کیا، جس میں درجن سے زائد مسلمان شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ برکینا فاسو میں کیتھولک چرچ پر اتوار کے روز ایک حملہ میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق افریقی ملک برکینا فاسو میں کیتھولک چرچ پر یہ حملہ صوبے اوڈلان کے گاؤں ایسا کانے میں عبادت کے دوران کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق چرچ کے ایک اہلکار نے نشاندہی کی ہے کہ مسلح افراد مشتبہ اسلامی پسند عسکریت پسند تھے۔م

مزید پڑھیں: سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے لئے بڑا اعزاز

قامی ڈائیسیز کے سربراہ ایبٹ جین پیئر ساواڈوگو کے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حملے کے نتیجے میں 12افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3افراد اسپتال میں پہنچ کر جان کی بازی ہار گئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS