عام آدمی پارٹی نے لوک سبھا امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا

0
عام آدمی پارٹی نے لوک سبھا امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا
عام آدمی پارٹی نے لوک سبھا امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے دہلی اور ہریانہ میں کانگریس کے ساتھ اتحاد پر اتفاق کے بعد، عام آدمی پارٹی نے اپنے 5 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے سومناتھ بھارتی نئی دہلی سے، ساہیرام پہلوان جنوبی دہلی سے، مہابل مشرا مغربی دہلی سے، کلدیپ کمار مشرقی دہلی سے انتخاب لڑیں گے۔ سشیل گپتا ہریانہ کی کروکشیتر سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ منگل کو آتشی، سندیپ پاٹھک اور گوپال رائے نے عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کا مشترکہ پریس کانفرنس میں ناموں کا اعلان کیا۔

کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے ہفتہ کو دہلی، گجرات، گوا اور ہریانہ میں سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کیا تھا۔ جس کے تحت عام آدمی پارٹی قومی دارالحکومت دہلی میں چار سیٹوں پر اور کانگریس تین سیٹوں پر انتخابات لڑے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ عام آدمی پارٹی گجرات کی بھروچ اور بھاو نگر سیٹوں اور ہریانہ کی کروکشیتر لوک سبھا سیٹ پر بھی الیکشن لڑے گی۔ دونوں پارٹیوں نے پنجاب کی تمام 13 لوک سبھا سیٹوں پر الگ الگ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم کانگریس چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔

مزید پڑھیں: جموں وکشمیر: سیٹوں کی تقسیم پر کانگریس کے ساتھ بات چیت جاری ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

دہلی کی لوک سبھا سیٹوں کی تقسیم میں ذات کی مساوات کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ شمال مشرقی، مشرقی دہلی اور چاندنی چوک کی سیٹیں کانگریس کے کھاتے میں جا رہی ہیں۔ ان تینوں سیٹوں کے کئی اسمبلی حلقوں میں مسلمانوں کی خاصی آبادی ہے۔ چاندنی چوک، مٹیا محل، بالی ماران چاندنی چوک لوک سبھا میں مسلم اکثریتی علاقے ہیں۔ مشرقی دہلی کے اوکھلا میں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ شمال مشرقی دہلی کے سیلم پور، مصطفی آباد اور بابر پور میں زیادہ مسلمان ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS