ادھو ٹھاکرے کی وزیراعلیٰ بننے کے بعد وزیراعظم سے پہلی ملاقات

    0

    وزیراعلیٰ ادھوو ٹھاکرے نے گزشتہ روز پونے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا ۔
       خیال رہے کہ مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ان کی پہلی ملاقات ہے۔

    وزیر اعظم مودی پولیس کے ڈائریکٹر جنرلس اور انسپکٹر جنرلس کی قومی کانفرنس میں شرکت کے لئے پونے میں پہنچے ہیں۔
     اس تین روزہ اجلاس میں ریاستوں کی پولیس فورس ، مرکزی تفتیشی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کے اعلی عہدیدار اکٹھے ہوں گے اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس بھی اس موقع پرموجود رہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS