بابری مسجد ملکیت مقدمہ میں ڈاکٹر راجیو دھون کی خدمات ناقابل فراموش

0

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد ولی رحمانی نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ بابری مسجد ملکیت مقدمہ میں سینئر ایڈوکیٹ ڈاکٹر راجیو دھون کی خدمات ناقابل فراموش اور لاثانی ہیں۔ 
انہوں نے جس اخلاص، جرا¿ت و بیباکی، حوصلہ و استقامت اور ثابت قدمی کے ساتھ یہ مقدمہ لڑا، باوجودیکہ ایک طبقہ کی طرف سے ان کی شدید مخالفت کی گئی، انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے خلاف سوشل میڈیا پر اہانت آمیز مہم چلائی گئی لیکن وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہے اورٹس سے مس نہیں ہوئے۔ مسلم پرسنل لا بورڈ، پوری ملت اسلامیہ ہندیہ اور ملک کے امن پسند اور انصاف پسند افراد ان کی ان خدمات جلیلہ کے لئے انتہائی ممنون و مشکور ہیں۔ 
 اس سلسلے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور انشاءاللہ 9 دسمبر سے قبل 4 فریقوں کی طرف سے یہ درخواستیں داخل کردی جائیں گی۔ حسب معمول یہ سب کام ڈاکٹر راجیو دھون کی سرپرستی و سرکردگی میں انجام پارہا ہے اور آگے بھی ان ہی کی سرپرستی میں انجام پائے گا۔ اور ایڈوکیٹ یوسف حاتم مچھالا ، ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی ، ایڈوکیٹ ایم آر شمشاد ، ایڈوکیٹ شکیل احمد سید، ایڈوکیٹ ارشاد احمد، ایڈوکیٹ فضیل احمد ایوبی، ایڈوکیٹ نظام پاشا ، ایڈوکیٹ طاہر حکیم اور قابل اعتماد وکلاءکی پوری ٹیم کے ساتھ ریویوپٹیشن میں کام کررہی ہے اور کرے گی۔ مسلم پرسنل لا بورڈ ان تمام قانون دانوں کا مشکور ہے کہ انہوں نے اپنی لیاقت، محنت اور اخلاص کے ساتھ لانبے عرصہ تک بابری مسجد مقدمہ میں وقت دیا اور کام کرتے رہے اور ان شاءاللہ آئندہ بھی ان حضرات کی صلاحیتیں بابری مسجد کے سلسلہ میں کام آئیںگی۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS