احمد آباد: مشہور عالم دین و مفتی سلمان ازہری سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ عدالت نے مفتی اظہری کی ضمانت چند شرائط کے ساتھ منظور کر لی ہے۔ اظہری نے جوناگڑھ میں ایک جلسہ (عوامی اجلاس) میں مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریر کی تھی۔ جس کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کے کچھ دنوں بعد مفتی اظہری کو گجرات اے ٹی ایس نے 4 فروری کو ممبئی سے گرفتار کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، تاہم مولانا سلمان ازہری ابھی جیل سے باہر نہیں آسکیں گے، کیونکہ مبینہ تقریر کے معاملے میں ضمانت ملنے کے بعد ہی گجرات پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان کے خلاف گجرات کے کچے ضلع میں ایک اور مقدمہ درج ہے۔ فی الحال پولس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔