شیکھر دھون ونڈیز سیریز سے باہر، سنجو سیمسن کو ملا موقع

0

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل اوپنر شیکھر دھون گھٹنے کی تکلیف کے سبب سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

انہیں سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران چوٹ لگی تھی۔ 
بی سی سی آئی نے ٹویٹر کے ذریعہ سے بتایا کہ دھون کی جگہ سنجو سیمسن کو ٹیم انڈیا میں شامل کیا گیا ہے۔
 بتا دیں کہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹی 20 میچوں کی سیریز 6 دسمبر سے کھیلی جائے گی۔

اب ٹیم میں کپتان وراٹ کوہلی ، وائس کپتان روہت شرما ، کے ایل راہل ، شریس ائر ، منیش پانڈے ، وکٹ کیپر رشبھ پنت ، شیوم دوبے ، واشنگٹن سندر ، رویندر جڈیجا ، یوزویندر چہل ، کلدیپ یادو ، دیپک چاہر ، محمد شمی ، بھونیشور کمار اور سنجو سیمسن ہوں گے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS