مصری سرحد پر اسرائیلی فوجیوں نے کی گولی باری

0

یروشلم (یو این آئی): اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے منگل کو کہا کہ اس کے فوجیوں نے مصر کی سرحد پر نطزانہ کراسنگ کے قریب مسلح افراد کے ایک گروپ پر گولیاں چلائیں۔

آئی ڈی ایف نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا ’’تھوڑی دیر پہلے تقریباً 20 مشتبہ افراد مصر کے علاقے سے اسرائیل کے ساتھ متصل سرحدی علاقے کی طرف پہنچے۔ علاقے میں سرگرم آئی ڈی ایف فوجیوں نے مسلح افراد کی جانب فائرنگ کی۔‘‘

فلسطینی تحریک حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے خلاف ایک بڑے راکٹ حملے کا آغاز کیا جب کہ اس کے جنگجوؤں نے سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوجیوں اور شہریوں پر فائرنگ کی۔ اس کے نتیجے میں اسرائیل میں 1,200 سے زیادہ لوگ مارے گئے اور تقریباً 240 دیگر کو اغوا کر لیا گیا۔ اسرائیل نے جوابی حملے شروع کیے، غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا، اور حماس کے لڑاکوں کو ختم کرنے اور یرغمالیوں کو بچانے کے اعلان کردہ ہدف کے ساتھ فلسطینی علاقے میں زمینی دراندازی شروع کی۔

مزید پڑھیں:ایران کا شام اور عراق پر میزائل سے حملے، چار افراد کے ہلاک ہونے کا دعویٰ

مقامی حکام نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 24,100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS