ایران کا شام اور عراق پر میزائل سے حملے، چار افراد کے ہلاک ہونے کا دعویٰ

0
ایران کا شام اور عراق پر میزائل سے حملے، چار افراد کے ہلاک ہونے کا دعویٰ
ایران کا شام اور عراق پر میزائل سے حملے، چار افراد کے ہلاک ہونے کا دعویٰ

تہران: ایران نے عراق اور شام پر میزائل حملے کیا ہے جس میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے عراق کے علاقے کردستان میں قائم اسرائیل کے انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر پر بیلسٹک میزائل داغے جب کہ شام کے شمالی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر بھی حملے کیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریجنل سکیورٹی کونسل کا کہنا ہے کہ کردستان ریجن کے علاقے اربل میں منگل کی صبح 8 دھماکے سنے گئے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ علاقے میں ایران مخالف دہشت گرد گروپوں اور انٹیلی جنس سینٹرز کو تباہ کرنے کے لیے بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

دوسری جانب عراقی حکومت نے ایران کی کارروائی کو جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی اور کہا کہ ایران نے رہائشی علاقے میں حملے کیے جس میں عام شہری مارے گئے۔ عراق نے ایران کے حملے کو ملکی خودمختاری اور اپنے شہریوں کی سلامتی پر حملہ قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکہ کی کئی ریاستوں میں درجہ حرارت کی وجہ سے زندگی مفلوج، کئی ہلاک

عراقی حکومت نے کہا ہےکہ ایران کے اس حملے پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں شکایت سمیت مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں۔ تاہم ایران پاسداران انقلاب کا دعویٰ ہےکہ اس نے اربل میں اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کے ہیڈ کوارٹر پرحملہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS