آئی آر جی سی حوثیوں کو امداد فراہم کر رہا ہے: امریکہ

0
آئی آر جی سی حوثیوں کو امداد فراہم کر رہا ہے: امریکہ
آئی آر جی سی حوثیوں کو امداد فراہم کر رہا ہے: امریکہ

واشنگٹن (یو این آئی): امریکہ نے الزام لگایا ہے کہ ایران کی اسلامک ریوولیوشنری گارڈ کور (آئی آر جی سی) یمن میں حوثی باغیوں کو مدد فراہم کر رہی ہے۔ امریکی حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

سیمفور نیوز پورٹل نے افسران کے حوالے سے بتایا کہ آئی آر جی سی نے یمن میں ڈرونز اور میزائلوں کے ٹرینرز اور آپریٹروں کے ساتھ ساتھ حوثیوں کو حکمت عملی سے متعلق خفیہ امداد فراہم کرنے والے اہلکار بھی تعینات کیا ہے۔ ایران کی فوج نے یمن میں مبینہ طور پر جنگی ڈرون، کروز میزائل اور حوثیوں کے لئے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل بھیجے ہیں، جن کا استعمال بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملے کے لیے استعمال کیا گیاہے۔

حکام کے مطابق بحیرہ احمر میں یمن کی باغی تحریک انصار اللہ کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
نیوز پورٹل کی رپورٹ کے مطابق یمن میں آئی آر جی سی فورسز کی کمانڈ مبینہ طور پر جنرل عبدالرضا شہلائی کر رہے ہیں، جنہیں امریکہ نے 2020 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

مزید پڑھیں: امریکہ کی کئی ریاستوں میں درجہ حرارت کی وجہ سے زندگی مفلوج، کئی ہلاک

افسران نے کہا کہ تہران نے 2010 کی دہائی کے وسط میں حوثیوں کے لیے اپنی عسکری حمایت میں نمایاں اضافہ کیا، جب یمن سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مسلح تصادم میں شامل ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS