سبری مالا کرما سمیتی کامظاہرہ ختم 

0

سبری مالا کرما سمیتی’نے سماجی کارکن ترپتی دیسائی سمیت چھ خواتین کو ایپا مندر میں نہ گھسنے دینے کی پولیس کی یقین دہانی کے بعد اپنا مظاہرہ ختم کرلیا۔
 اس سے پہلے ان کارکنان نے دعوی کیاتھا کہ وہ کوچی پولیس کمشنر دفتر کے سامنے تب تک مظاہرہ کریں گے جب تک محترمہ دیسائی مندر جانے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹ جاتیں۔پولیس کمشنر کے دفتر کے سامنے بڑی تعداد میں کارکنان یہ جاننے کے لئے جمع ہوئے کہ ترپتی اور دیگر افراد یہاں دفتر میں موجود ہیں یا نہیں۔
 مظاہرہ کرنے والی خواتین مظاہرے کے دوران پرارتھنا کر رہی تھیں۔ پولیس نے ترپتی کو بتایا کہ انہیں واپسی کے وقت ہوائی اڈے پرسکیورٹی مہیا کرائی جائے گی لیکن سبری مالا میں سکیورٹی نہیں دی جائے گی۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS