نئی دہلی: این سی پی، کانگریس اور شیوسینا اتحاد حکومت سازی کی جد و جہد میں مصروف ہیں۔ آج بروز پیر کو تینوں سیاسی جماعتوں نے گورنر کو ایک خط دیکر حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا ہے۔ اس خط میں 162 اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔
اس خط میں این سی پی کے 51 اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ جب کہ این سی پی کے کل 54 اراکین اسمبلی ہیں۔ تینوں پارٹیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس اکثریت ثابت کرنے کے اعداد وشمار موجود ہیں۔ شیو سینا کے 63 اراکین اسمبلی ہیں جن میں آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔
اس خط میں کانگریس کے 44 اراکین اسمبلی کے دستخط شامل ہیں۔ سماج وادی پارٹی نے بھی اپنے دو امیدواروں کے دستخط کا خط دے دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS