بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی این سی پی میں شمولیت کی قیاس آرائی

0

نئی دہلی:مہاراشٹر کی سیاست پر ملک کی تمام سیاسی جماعتوں  کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں۔ کیوں کہ ان کے پاس سیاست کرنے کا ایک اہم مدعا ہاتھ لگا ہے۔ اب سبھی کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔
لیکن اب بھی اراکین اسمبلی کی خرید وفروخت اور دل بدلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان تمام مسئلوں کے درمیان بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سنجے کاکڑے نے این سی پی سربراہ شرد پوار سے ان کی رہائش پر ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے بعد مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ کیوں کہ این سی پی لیڈر جتیندر اوہاڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی کے راجیہ سبھا سے رکن پارلیمنٹ سنجے کاکڑے این سی پی میں شامل ہورہے ہیں۔ جب کہ بی جے پی نے اس ملاقات کو ذاتی بتایا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS