موٹیویشنل اسپیکر وویک بندرا کے اوپر بیوی پر حملہ کرنے کا الزام

0

نوئیڈا: موٹیویشنل اسپیکر وویک بندرا ان دنوں کئی معاملوں کے زد میں آگئے ہیں، سوشل میڈیا پر ان کے کچھ ویڈیو شیئر کیے جا رہے ہیں جس میں متنازعہ بیان دے رہے ہیں۔ اس کو لے کر لوگوں میں ان کی تئیں ناراضگی ہے۔ اسی دوران ان کے خلاف نوئیڈا کے سیکٹر 126 تھانے میں بیوی پر حملہ کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وویک بندرا اور یانیکا (وویک بندرا کی بیوی) نے اسی ماہ 6 دسمبر کو شادی کی تھی۔ شادی کے اگلے ہی دن یعنی 7 دسمبر کو صبح کے وقت بندرا اور اس کی ماں پربھا کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ الزام ہے کہ اس دوران جب یانیکا مداخلت کے لیے آگے آئی تو بندرا نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی۔ یانیکا اس مبینہ حملے میں زخمی ہوئی ہے۔ یانیکا دہلی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

جس کے بعد یانیکا کے بھائی ویبھو نے 14 دسمبر کو وویک بندرا کے خلاف شکایت درج کرائی۔ لیکن نوئیڈا پولیس نے کیس درج ہونے کے بعد کوئی فوری کارروائی نہیں کی اور اب ملزم وویک بندرا فرار ہے۔ اس کی تلاش جاری ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق، بندرا مبینہ طور پر یانیکا کو ایک کمرے میں لے گیا، اس کے بال کھینچے اور اس پر حملہ کیا۔ بندرا نے مبینہ طور پر اس کا فون بھی توڑ دیا۔ الزام ہے کہ یانیکا کو اس حد تک مارا پیٹا گیا کہ اس کے کان کا پردہ بھی پھٹ گیا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: کرناٹک میں حجاب پرپابندی ختم ہوگی، وزیر اعلی سدارمیا کاحکم

ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ بندرا بڑا بزنس پرائیویٹ لمیٹڈ (BBPL) کے سی ای او ہیں اور انہیں یوٹیوب اور انسٹاگرام پر لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں۔ حال ہی میں YouTuber سندیپ مہیشوری نے اپنے یوٹیوب چینل پر “بگ اسکیم ایکسپوز” کے عنوان سے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ جس میں کچھ طالب علموں نے دعوی کیا ہے کہ بندرا کی کمپنی نے دھوکہ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS