بحیرہ عرب میں بھارتی تجارتی جہاز پر ڈرون حملے کے نتیجے میں دھماکہ اور آگ لگئی

0
بحیرہ عرب میں بھارتی تجارتی جہاز پر ڈرون حملے کے نتیجے میں دھماکہ اور آگ لگئی
بحیرہ عرب میں بھارتی تجارتی جہاز پر ڈرون حملے کے نتیجے میں دھماکہ اور آگ لگئی

نئی دہلی: ہندوستانی ساحل کے قریب بحیرہ عرب میں تجارتی جہاز پر ڈرون حملے کے نتیجے میں دھماکہ اور آگ لگ گئی۔ تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق جہاز کے عملے میں 20 ہندوستانی شامل ہیں۔ ہندوستانی کوسٹ گارڈ کا تجارتی جہاز ایم وی کیم پلوٹو کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ پوربندر کے ساحل سے 217 سمندری میل دور ہے۔

خام تیل لے جانے والا یہ جہاز سعودی عرب کی ایک بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا اور منگلورو کی طرف جا رہا تھا۔ دفاعی حکام نے بتایا کہ کوسٹ گارڈ کے جہاز آئی سی جی ایس وکرم کو، جو کہ ہندوستانی خصوصی اقتصادی زون میں گشت کر رہا تھا، کو ہدایت دی گئی کہ وہ پریشانی کے عالم میں تجارتی جہاز کی طرف بڑھے۔ کوسٹ گارڈ کے جہاز نے علاقے میں موجود تمام بحری جہازوں کو مدد کے لیے الرٹ کر دیا ہے۔

اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق جہاز میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے لیکن اس سے جہاز کے کام کاج متاثر ہوا ہے۔ عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں۔

مزید پڑھیں: موٹیویشنل اسپیکر وویک بندرا کے اوپر بیوی پر حملہ کرنے کا الزام

قابل ذکر ہے کہ پیر کو ہندوستانی بحریہ نے مالٹا کے جھنڈے والے کارگو جہاز سے ایک زخمی ملاح کو نکالنے میں مدد کی تھی۔ یہ واقعہ اس کے چند دن بعد پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں ایم وی روئن نامی بحری جہاز پر چھ ’قزاق‘ غیر قانونی طور پر سوار ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS