دسمبر کے ۔پہلے ہفتے میں حکومت تشکیل دی جائے گی: سنجے راوت

0

ممبئی ، 18 نومبر (یو این آئی) شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے میں واپس جانے کا کوئی سوال نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شیوسینامہاراشٹر میں حکومت بنانے جارہی ہے ۔ چونکہ سیاسی جماعتیں ایک نہیں تین ہیں یعنی این سی پی ، شیوسینا اور کانگریس ، اس لئے کچھ وقت لگ رہا ہے ۔ بہرحال حکومت بننا طے ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیوسینا دسمبر کے پہلے ہفتے تک حکومت بنالے گی۔
راؤت نے مزید کہا ، "مہاراشٹر کے کسانوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے ۔ اگر وہاں صدر راج ہے تو بی جے پی اس کا خیال کیوں نہیں کررہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS