جے پور: راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے قومی صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کو جے پور میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ شیام نگر علاقہ میں واقع ان کے گھر پر پیش آیا۔ گولی لگنے کے فورا بعد گوگامیڈی کو میٹرو ماس ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاسکے اور ڈاکٹرز نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی شیام نگر پولیس اسٹیشن کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی۔
اب اس پورے وردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو افراد کو گوگامیڈی اور اس کے محافظ سمیت دو دیگر افراد پر متعدد گولیاں چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
शायद अब किसी के मुँह से जंगलराज सुनने को ना मिले ?
लेकिन फिर भी देखिए, राजस्थान में बेहद डरावना,खौफनाक मंजर pic.twitter.com/OlBH2KMBxD
— Nigar Parveen (@NigarNawab) December 5, 2023
دونوں حملہ آور کمرے میں گوگامیڈی کے قریب بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہیں کرنی سینا کے صدر کے قتل کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ کے گینگسٹر روہت گودارا نے قبول کی۔ گینگسٹر گولڈی برار اور لارنس بشنوئی کے قریبی ساتھی گودارا نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ ان کے لوگوں نے گوگامیڈی کو اس لیے مارا کہ وہ ان کے دشمنوں کی مدد کر رہا تھا۔
#WATCH राजस्थान: राष्ट्रीय राजपूत करणी सेना के राष्ट्रीय अध्यक्ष सुखदेव सिंह गोगामेड़ी की आज जयपुर में अज्ञात बाइक सवार अपराधियों ने गोली मारकर हत्या कर दी।
(सीसीटीवी वीडियो की पुष्टि पुलिस द्वारा की गई है।) pic.twitter.com/KdKj3iYU1R
— ANI_HindiNews (@AHindinews) December 5, 2023
شیام نگر پولیس اسٹیشن کے افسر منیش گپتا کے مطابق پولیس جائے وقوعہ اور آس پاس کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے۔ پولیس نے شہر کی ناکہ بندی کرکے مختلف مقامات پر شرپسندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ فائرنگ کے اس واقعے سے شہر میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔
مزید پڑھیں: بیٹے کی لنچنگ میں ہوئی تھی موت، والد نے بی جے پی ٹکٹ پر سات بار کے ایم ایل اے کو دی شکست
گوگامیڈی کے قتل کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیلی، جس کی وجہ سے گوگامیڈی کے حامی اب ان کے گھر پہنچ رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے دو روز قبل ہی راجستھان میں اسمبلی انتخاب کے نتائج سامنے آئے ہیں اور ابھی وہاں بی جے پی کی نئی حکومت نے حلف بھی نہیں اٹھایا ہے کہ اس سے پہلے ہی یہ واقعہ پیش آگیا۔