نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے غزہ کے اسپتال میں ہونے والے المناک جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ نریندر مودی نے متاثرین کے کنبے کے تئیں دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
Deeply shocked at the tragic loss of lives at the Al Ahli Hospital in Gaza. Our heartfelt condolences to the families of the victims, and prayers for speedy recovery of those injured.
Civilian casualties in the ongoing conflict are a matter of serious and continuing concern.…
— Narendra Modi (@narendramodi) October 18, 2023
وزیر اعظم نے اپنے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ غزہ کےاسپتال میں جانوں کے المناک نقصان پر گہرا صدمہ پہنچا۔ متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہماری دلی تعزیت ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ میں اسپتال پر بمباری، سینکڑوں افراد ہلاک
مسٹر مودی نے مزید کہا کہ جاری تنازعہ میں (اسرائیل اور حماس کے درمیان) شہری ہلاکتیں ایک سنگین اور مسلسل تشویش کا معاملہ ہے۔ ملوث افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔
(یو این آئی)