اسرائیل کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہندوستان نے اپنے شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ہندوستانی سفارت خانے نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسرائیل میں مقیم ہندوستانیوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
📢*IMPORTANT ADVISORY FOR INDIAN NATIONALS IN ISRAEL*
For details visit-
Israel Home Front Command website: https://t.co/Sk8uu2Mrd4Preparedness brochure: https://t.co/18bDjO9gL5 pic.twitter.com/LtAMGT9CwA
— India in Israel (@indemtel) October 7, 2023
معلوم ہوکہ اس وقت فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمراں جماعت حماس نے آپریشن الاقصی طوفان کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اسرائیل کے درجنوں شہری مارے گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا سے موصولہ اطلاع کے مطابق غزہ سے اسرائیل پر 5 ہزار سے زائد راکٹ فائر کیے گئے اور متعدد فلسطینی مجاہدین اسرائیل میں داخل ہوگئے ہیں، جہاں ان کی سڑکوں اور گلیوں میں اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپیں ہورہی ہیں۔ مجاہدین نے 35 صہیونی فوجیوں کو قیدی بھی بنالیا ہے۔
مزید پڑھیں:
حماس کا اسرائیل پر بڑا حملہ، پانچ ہزار راکٹ داغے، فلسطینی نوجوانوں نے استقبال کیا
حماس کے فوجی ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ کمانڈر محمد الضیف ’ابو خالد‘ نے آپریشن الاقصی طوفان شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں مسلسل اشتعال انگیزی اور فلسطینیوں پر مظالم کا جواب ہے۔