ایران کی ایون جیل میں آگ لگنے سے 8 افراد زخمی

0

تہران:(یو این آئی) ایران کے دارالحکومت تہران کی ایون جیل میں آگ لگنے سے کم از کم آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ ہفتے کے روز کئی قیدیوں کے درمیان جھڑپوں کے باعث پیش آیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ وارڈز میں جھڑپوں اور بدامنی کے باعث جیل کے کپڑوں کے گودام میں آگ لگ گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کا عملہ ز اور جیل افسران نے آگ پر قابو پالیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS