ایران: زہریلی شراب پینے سے 8 افراد کی موت

0

تہران (یو این آئی) ایران کے باندر عباس میں منگل کو گھر میں بنی زہریلی شراب پینے سے کم از کم آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔بی بی سی نے مقامی محکمہ صحت کی اہلکار ڈاکٹر فاطمہ نوروزیان کے حوالے سے بتایا کہ زہریلی شراب پینے والے مزید 51 افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے 17 کی حالت تشویشناک ہے ۔اس دوران پولیس نے شراب بنانے اور بانٹنے کے الزام میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق باندر عباس کے حکام نے شراب میں زہریلی چیز کی نشاندہی نہیں کی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS