ممبئی: آرتھر روڈ جیل میں 77 قیدی اور 26 ملازمین کورونا سے متاثر

    0

    کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر کی دارالحکومت ممبئی کے آرتھر روڈ جیل میں ایک ساتھ 77 قیدی کورونا میں مثبت پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 26 جیل ملازمین بھی کورونا سے متاثر ہیں۔ جیل انتظامیہ نے اس بات کی اطلاع ہونے پر سبھی کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کروا دیا ہے۔ یہ جانکاری خود مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے دی ہے۔
    اس سے قبل ریاستی حکومت نے آرتھر روڈ جیل سمیت ریاست میں آٹھ جیلوں کو آئسولیشن میں رکھنے کا اعلان کیا تھا ، اور حکم دیا تھا کہ کسی بھی نئے فرد کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور جیل کے عملے کو بھی لاک ڈاؤن کے دوران جیل سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS