دنیا میں 6.64 ملین افراد کورونا وائرس سے متاثر

0

واشنگٹن ، ریو ڈی جنیرو ، نئی دہلی: کورونا وائرس کی عالمی وبا سے اب تک 6.64 ملین سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ اس وبا کی وجہ سے 15.28 لاکھ سے زیادہ افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای)کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک میں کورونا وائرس نے 66485651 افراد کو متاثر کیا ہے اوراس کی زد میں آکر 1528312 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ امریکہ میں اب تک 1.45 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 281173 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36011 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً  96.44 لاکھ تک پہنچ گئی۔ اسی دوران صحت مند ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 91 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 140182 ہوگئی ہے اس کے علاوہ مزید 482 مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 140182 ہوگئی ہے۔
برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 65.77 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 176628 افراد ہلاک ہوگئے ہی

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS