کیمرون کے انگلوفون علاقہ سے خواتین سمیت 63 شہریوں کااغوا

    0

    یاؤنڈ: کیمرون میں فوجی عہدیداروں نے بتایا کہ انگریزی بولنے والے جنوب مغربی شورش زدہ علاقے سے مسلح افراد نے خواتین سمیت 63 افراد کے اغوا کی تحقیقات  شروع کردی گئی ہے۔
    اطلاعات کے مطابق خصوصی تفتیشی ٹیم اس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ فوج کے مطابق علیحدگی پسند اس اغوا کے ذمہ دار ہیں۔
    مقامی ذرائع نے بتایا کہ پیر کو علی الصبح علاقہ کے لیبیا لیم کے مماک لیٹیہہ میں بڑی تعداد میں آئے اور مسلح  لوگوں نے  ایک بار میں شراب پی رہے لوگوں کا اغواکیا اورانہیں نامعلوم مقام پر لے گئے۔
    اغوا کاروں نے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
     یہ علاقہ سرگرم مسلح علیحدگی پسندوں کیلئے جانا جاتاہے۔حال ہی میں علیحدگی پسندوں کے درمیان ایک خونریزجھڑپ میں پانچ جنگجوؤں کی موت ہوگئی تھی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS