اننت ناگ حادثے میں 6 سیاح زخمی

0

سری نگر: (یو این آئی) جنوبی ضلع اننت ناگ کے سریگفوارہ علاقے میں منی بس ڈرائیور کے قابوسے باہر ہو کر سڑک پر اُلٹ گئی جس وجہ سے اُس میں سوار چھ سیاح زخمی ہوئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز پہلگا م سے سری نگر کی طرف آرہی ایک گاڑی زیر نمبر JK01L-4443 سریگفوارہ کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر کر سڑک پر اُلٹ گئی جس وجہ سے اُس میں سوار چھ سیاح زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو علا ج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر سب ضلع ہسپتال بجبہاڑہ منتقل کیا جہاں پر سبھی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمیوں کی شناخت بھارت پنگلے ولد دتا رائے، ونیت پنگلے ولد بھارت پنگلے، سونیت زوجہ بھارت پنگلے، سلوچنا زوجہ کھانڈا روے ، لتا زوجہ پی ایس گیسے، سونندا زوجہ بندھا کے بطور ہوئی ہے اور سبھی مہاراشٹریہ کے ساکن ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS