انبالہ دہلی ہائی وے پر تین ٹورسٹ بسوں میں ٹکر,پانچ ہلاک، دس زخمی

0

انبالہ: (یو این آئی) ہریانہ میں انبالہ دہلی ہائی وے پر ہیلنگ ٹچ اسپتال کے قریب پیر کی صبح تین ٹورسٹ بسوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں پانچ افراد کی موت ہو گئی اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق کٹرہ سے دہلی جانے والی تین ٹورسٹ ڈیلکس بسیں آج علی الصبح آپس میں ٹکرا گئیں۔ پولیس کے ساتھ مل کر کافی کوششوں کے بعد لوگوں نے بس میں پھنسے ہوئے مسافروں کو باہر نکالا۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کے وقت تمام مسافر بس میں سو رہے تھے۔ سامنے بس کے اچانک رکنے کی وجہ سے پیچھے سے آنے والی دونوں بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اگرچہ تینوں بسیں ہائی وے کے کنارے چل رہی تھیں لیکن بڑے حادثے کے بعد بھی ہائی وے پر ٹریفک جاری رہی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS