یمن میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 45 حوثی باغی ہلاک

0
The Guardian

صنعاء: (یو این آئی) یمن کے صوبے مآرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی قیادت والی اتحادی افواج کے فضائی حملوں اور یمن کی سرکاری فورسز کے ساتھ زمینی جھڑپوں میں کم از کم 45 حوثی باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔
فوجی ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ مغربی ضلع صرواح میں فضائی حملے میں باغیوں کے عارضی آپریٹنگ روم کو نشانہ بنایا گیا،جس میں کم سے 12 افراد مارے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ سرواہ کے جنوب میں واقع ضلع رحبہ میں باغی جنگجوؤں کو لے جا رہی متعدد پک اپ گاڑیوں کو نشانہ بنانے والے فضائی حملوں میں 20 سے زائد افراد مارے گئے ۔
ایک اور فوجی ذرائع نے بتایا کہ فوج نے ضلع رحبہ میں البید اور الابجاخ کے پہاڑوں میں حوثی باغیوں کی جانب سے اپنے ٹھکانوں کی تین سمتوں سے شروع کئے گئے حملے کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی جوابی کارروائی میں 13 باغی مارے گئے جب کہ درجنوں فرار ہوگئے۔ اسٹریٹجک لحاظ سے اہم دونوں پہاڑیوں اور ضلع رحبہ کے بیشتر حصوں کو گزشتہ ہفتے فوج نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

دریں اثنا حوثی باغیوں کے زیر انتظام المسیرہ ٹی وی نے بتایا کہ صرواح اور رحبہ میں حوثی ٹھکانوں پر سعودی قیادت والے اتحاد نے 11 فضائی حملے کئے۔ تاہم چینل نے اس واقعے کی تفصیلات نہیں دیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS