کراچی یونیورسٹی کمپلیکس میں دھماکہ، 4 کی موت، کئی زخمی/

0

اسلام آباد(یو این آئی) پاکستان میں کراچی یونیورسٹی کے کمپلکس میں منگل کوہوئے دھماکہ میں کم از کم چار افراد کی موت اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔جیونیوز نے ابتدائی رپورٹوں کے حوالے سے بتایا کہ کراچی یونیورسٹی کے کمپلکس کے اندر ایک کار دھماکہ میں کم از کم چار افراد کی موت اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ کنفیوشیس انسٹی ٹیوٹ کے نزدیک ہوا۔ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے نزدیک دھماکہ کی اطلاع ملی ہے ۔ٹیلی ویزن کی تصاویر میں آگ کی لپٹوں میں گھری ایک سفید وین نظر آرہی ہے جس کے ملبہ سے دھواں اٹھ رہا ہے ۔ پولیس اور بچاو عملہ جائے وقوع پر پہنچ چکے ہیں۔ دھماکہ کی نوعیت کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS