دہلی سیما پوری میں فٹ پاتھ پر سوئے لوگوں کو ٹرک نے کچل دیا، 4 ہلاک

0

نئی دہلی (ایجنسی):راجدھانی دہلی کے سیما پوری میں آج صبح ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے لوگوں کو ٹرک ڈرائیور نے کچل دیا۔ جس کے باعث 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثہ صبح تقریباً 4 بجے پیش آیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS