نوئیڈا : 33 اسکولی طلباکورونا پازےٹو

0

نوئیڈا (ایجنسیاں)ملک کی راجدھانی دہلی سے متصل نوئیڈا میں کورونا کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کی جانب سے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے کل 107 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 33 اسکولی بچے بھی شامل ہیں۔ : نئے معاملوںکے بعد نوئیڈا میں ایکٹومعاملوں کی تعداد بڑھ کر 411 ہو گئی ہے، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 لوگ کورونا سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ اس سے قبل پیر کو 65 کورونا کے معاملے درج کیے گئے تھے جن میں 19 اسکولی بچے شامل تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS