خون جامد کرنے والی ٹھنڈ اور کہرے نے ٹرینوں کا نظام کیا درہم برہم دیڑھ ماہ کے لیے متعدد ٹرینیں رد، کئی کے اوقات اور آمد ورفت کے دنوں میں کمی

0

دیڑھ ماہ کے لیے متعدد ٹرینیں رد، کئی کے اوقات اور آمد ورفت کے دنوں میں کمی
نئی دہلی:خون جامد کرنے والی ٹھنڈ کا آغاز ہوچکا ہے۔ جس کی وجہ سے ریلوے، پروازین اور ٹریفک نظام متاثر ہونے لگا ہے۔ 16 دسمبر بروز پیر کو شدید ٹھنڈ اور کہرے کی وجہ سے ریلوے نے ٹرینوں کی آمد ورفت کے اوقات میں تبدیلی کی ہے اور کئی ٹرینیں رد بھی کی جاچکی ہیں۔ غور طلب ہے کہ شدید ٹھنڈ اور کہرے کی وجہ سے آئندہ دیڑھ ماہ کے لیے 32 ٹرینوں کو رد کردیا گیا ہے۔ جب کہ 7 پیئر ٹرینوں کی آمد و رفت کم کردی گئی ہے۔ ان میں سب سے زیادہ پنجاب میل ہفتے میں تین دنوں کے لیے رد کی گئی ہے۔ کہرے کے سبب 16 دسمبر سے 31 جنوری تک ٹرینوں کی آمدورفت متاثر رہے گی، جس کی وجہ سے مسافروں کو بے حد دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ریلوے ہر سال موسم سرما کے موقع پر ٹرینوں کی آمد ورفت میں تبدیلی کرتا ہے لیکن ٹرینوں کے رد کیے جانے کی تعداد اس سال زیادہ ہے۔ لیکن ریلوے نے کچھ ٹرینوں کی آمد ورفت کے دن میں کمی کی ہے ، جس سے مسافروں کو کچھ سہولت ہوگی۔ کئی ٹرینیں جموں، امرتسر، آنند وہار، فیروز پور، ہری دوار، وغیرہ کی بہار اور بنگال کے لیے جانے والی ٹرینوں کو رد کیا کرتا ہے۔ اس  سال کل 16 پیئر ٹرینیں رد کی گئی ہیں۔ ان میں روزانہ چلنے والی اور ہفتے اور ہفتے میں دو دن چلنے والی ٹرینیں شامل ہیں۔ جموں توی ہریدوار، امرتسر لال کنواں، امبالہ برونی، امرتسر گورکھپور، بریلی پریاگ، جے نگر امرتسرشہید ایکسپریس، مالدہ نئی دہلی، وارانسی دہرادون، اور وارانسی بریلی ٹرینیں رد کی گئی ہیں۔ اور کئی ٹرینوں  کی آمد ورفت کے دن کم کیے گئے ہیں۔ 
شمال مشرق ریاستوں میں شہریت قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ احتجاج کے مدنظر اودھ آسام ایکسپریس 19 دسمبر کو رد رہے گی۔ دوسری جانب ڈبرو گڑھ سے لال گڑھ جانے والی ٹرینوں کو بھی رد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS