پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت

    0

    سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف کو وطن سے غداری کے مقدمے میں پاکستان کی خصوصی عدالت نے سزائے موت سنائی ہے۔
    یہ اطلاع پاکستان نے اپنی میڈیا رپورٹس کے ذریعہ سے دی ہے۔
    یہ کیس 2013 سے زیر سماعت تھا۔ 
    خیال رہے کہ نومبر 2007 میں ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل و سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ شروع کیا
    تھا۔ 
    لاہور کی ایک عدالت نے 76 سالہ پرویز مشرف کو غداری کے مقدمے میں اپنا بیان 5 دسمبر تک درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ پرویز مشرف نے خصوصی عدالت
    کے حکم کو چیلنج کیا، اور ان کی غیرموجودگی میں سماعت ملتوی کرنے کی اپیل کی تھی۔ پرویز مشرف نے لاہور ہائی کورٹ سے درخواست کی تھی کہ وہ
    خصوصی عدالت کا محفوظ فیصلہ معطل کریں جب تک کہ وہ عدالت میں پیش ہونے کے قابل نہ ہوں جائیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS