تمل ناڈو: جلی کٹو مقابلے میں 31 افراد زخمی

0

مدورئی:تمل ناڈو میں روایتی جلی کٹو مقابلہ مستقل سرخیوں میں رہتا ہے۔ واضح رہے کہ اس مقابلے میں متعدد بار لوگ زخمی ہوتے ہیں۔ ایسا ہی معاملہ مدورئی کے اوانیا پورم میں پیش آیا ہے جہاں مقابلے کے دوران 31 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ان تمام لوگوں نے اس مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ مدورئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ونود نے یہ اطلاع دیتے ہوئے  مزید بتایا کہ 6 افراد مدورئی کے راجا جی اسپتال میں داخل ہیں، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے اور زیر اعلاج ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS