افغانستان میں 30 طالبانی شدت پسند ہلاک

0
Image:india-aware

کابل: افغانستان کے شمال مشرقی صوبہ کاپیسا میں افغانی سیکیورٹی فورسز کی ایک مہم میں القاعدہ سے جڑے 16 انتہاپسندوں سمیت طالبان کے 30 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
وزارت دفاع نے پیر کو بتایا کہ افغانی قومی سیکیورٹی فورسز نے کاپیسا کے نزرب ضلع میں مشترکہ مہم چلائی جس مین 30 طالبانی شدت پسند مارے گئے۔ ان میں القاعدہ شدت پسند گروپ سے جڑے 16 پاکستانی شدت پسند شامل ہیں۔ اس مہم میں چھ دیگر شدت پسند زخمی ہوگئے۔
وزارت دفاع نے بتایا کہ مہم کے دوران بڑی تعداد میں اسلحے بھی تباہ کیے گئے۔
اس دوران حاجین، خلیفہ جن، ذاکر کھیل کوچک اور بڑاکھیل گاووں کو طالبانیوں سے پوری طرح آزاد کرالیا گیا۔ علاقے میں ابھی مہم جاری ہے۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here